حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے غاصب اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی سخت مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے خطے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتا ہے۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق، اسرائیل کی ایسی غیر قانونی اور اشتعال انگیز کاروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور نہ صرف برادر ملک صومالیہ کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں، بلکہ یہ پورے خطے کے امن کو بھی متاثر کرتی ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ پاکستان کے مطابق، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ایسی کاروائیوں کو مسترد کرے اور اسرائیل کو وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے سے باز رکھے۔
پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ ملک میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کیلیے کی جانے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔









آپ کا تبصرہ